تازہ ترینجرم کہانیخبریں

’چینی خاتون بیک وقت 16 ملازمتوں سے تنخواہ لینے پر گرفتار‘

چائنہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو عدالت کی جانب سے اُس وقت سزا سنادی گئی، جب معلوم ہوا کہ خاتون نے بیک وقت 16 اداروں میں ملازمت کی، مگر دفتری امور انجام نہیں دیئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا فرضی نام گوان ای بتایا جارہا ہے، وہ تین سال سے تمام دفاتر سے صرف تنخواہ وصول کررہی ہیں، مگر کہیں بھی دفتری امور انجام نہیں دیئے۔

خاتون گوان ای کو یاد رہتا تھا کہ انہوں نے کس کمپنی میں کب ملازمت اختیار کی تھی اور ماہانہ تنخواہ کیلئے ہر کمپنی کو دیا گیا بینک اکاؤنٹ بھی انہیں یاد رہتا تھا، ان کے شوہر بھی دفاتر کا ریکارڈ رکھتے تھے اور ہر کمپنی میں ملازمت کے کردار سے بخوبی واقف تھے۔

چینی خاتون 16 ملازمتوں کے اس فراڈ کے ذریعے شنگھائی میں ایک مہنگا فلیٹ خریدنے میں کامیاب ہوگئی تھیں، وہ نئی ملازمت کیلئے انٹرویو پر جاتیں تو وہاں سے تصاویر لے کر اپنے افسران کو بھیج کر کہتیں کہ کلائنٹس سے ملاقات کررہی ہیں۔

خاتون کا فراڈ ایک ٹیکنالوجی فرم کے مالک لیو جیان نے پکڑا، انہوں نے خاتون کا کسی اور ادارے کو دیا گیا استعفیٰ آن لائن دیکھ کر ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

اس حوالے سے مزید تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ خاتون ان کے یہاں مستقل ملازمت پر ہونے کے باوجود کسی اور جگہ بھی ملازمت کر رہی ہیں، تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون نے 5 کروڑ ایوان کا فراڈ کیا جبکہ انہیں ایک انٹرویو کے دوران حراست میں لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق وہ 16 ملازمتیں کررہی تھیں، جبکہ وہ اس کی پوری تنخواہیں بھی وصول کررہی تھیں، خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button