تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کی نا اہلی مگر کیسے؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

اس وقت ملکی سیاست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن سے قبل نا اہلی اور ان کے خلاف قومی سلامتی کے حوالے سے کیسز کی بازگشت عروج پر ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ملک کی مقتدرہ کے ہاں ایک پلان موجود ہے جسے مائنس عمران پلان کہا جارہا ہے۔ لیکن کئی تجزیہ کار اس سے انکار کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم اب ملک کے سینئر اور با خبر صحافی نے پورا پلان بتایا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کیسے ہوگی۔ صحافی اعزاز سید کہتے ہیں کہ سائفر کے معاملے پر تین اور اہم بیانات ہیں جو ایف آئی اے اعظم خان کی گواہی سے پہلے ریکارڈ کر چکا ہے۔ اسد عمر نے ایف آئی اے کو بتایا ہے کہ عمران خان سائفر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے تھے۔ دوسرا بیان سیکرٹری خارجہ سہیل کا ہے اور تیسرا بیان موجودہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید کا ہے جو اس وقت امریکہ میں سفیر تھے۔ یہ بیانات عمران خان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔ عمران خان نااہل ضرور ہوں گے، الیکشن کی مہم بھی نہیں چلا سکیں گے کیونکہ اس وقت وہ جیل میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button