تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان کا بریانی میں آلووں سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر طوفان برپا

کہیں آج کی سپیس کے بعد پیمرا کی جانب سے بریانی میں آلو بھی سینسر نہ کر دیے جائیں۔ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین ازراہ مذاق یہ کمنٹس کرتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن اس کا معاملہ ایک سیاسی مسئلے سے جڑا ہے۔ اور وہ ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر و تحریر پر عائد پابندی۔ معاملے کی تفصیل کچھ ہوں ہے کہ دراصل گذشتہ رات پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سے جب ایک ٹوئٹر سپیس کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ انھیں بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا بغیر آلو کے تو انھوں نے جواب دیا کہ میں آج سے چالیس سال پہلے تک بریانی بہت شوق سے کھاتا تھا لیکن اب دوسرے کھانے زیادہ پسند ہیں۔ پھرانھوں نے کہا کہ ’لیکن اس وقت مجھے آلو کے ساتھ بریانی پسند تھی۔ پاکستان میں بریانی آلو کے ساتھ بنانی چاہیے یا بغیر آلو، اس بارے میں پاکستانی سوشل میڈیا پر ہر کچھ عرصے بعد ہلچل مچ جاتی ہے۔ تاہم اب جبکہ عمران خان نے بھی اس بارے میں بات کی ہے تو اس بارے میں بحث میں اضافہ ہوا ہے اور یہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button