تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مرحوم باپ کی آواز نکال کر باپ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے ہتھیانے والا شاطر ملزم

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارتھمٹن شائر میں 42 سالہ ڈینیئل کتھبرٹ نامی شخص نے والدہ کے انتقال اور والد کے گہرےصدمے میں ہونے کا فائدہ اٹھایا اور بینک کالز میں والدہ کی آواز نکال کر والد کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی۔

ڈینیئل نے2017 سے 2018 (14 ماہ کے عرصے کے دوران ) اپنے والد کی تمام تر بچت ان کے اکاؤنٹ سے ختم کر ڈالی، ڈینیئل کے والد کو 2017 میں ہی اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالے جانے کے حوالے سے شک ہونے لگا تھا لیکن بیوی کی جدائی کا غم اور پھر بیٹے سے جھگڑے کا خوف ان کی خاموشی کا سبب بنا رہا ۔

ڈینیئل کے والد کی بلڈنگ سوسائٹی کے ایک عہدیدار نے انہیں حالات کی سنگینی کا احساس دلایا اور بتایا کہ وہ اپنے قرضوں کی وجہ سے اپنا گھر بھی جلد کھودیں گے جس کے بعد ڈینیئل کے والد نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کروادیا۔

تحقیقات شروع ہونے کے بعد نارتھمٹن شائر پولیس نے ڈینیئل کتھبرٹ کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سارجنٹ مائیک راجرز نے ساؤتھ میڈیا کو بتایا کہ ڈینیئل نے اپنے والد کو دھوکہ دیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 73 ہزار 384 ڈالر نکلوالیے، ڈینیئل کتھبرٹ نے والد کی آواز میں بینک کو کئی مرتبہ کالز کیں، ڈینیئل نے 9 مرتبہ والدہ کی آواز نکال کر اپنے والدکے اکاؤنٹ سے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے۔

والدکو دھوکا دینے کے اعتراف کے بعد عدالت نے ڈینیئل کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button