ادبتازہ ترینخبریں

ناول نگاری کی دنیا کا ایک بہت بڑا نام دنیا کو الوداع کہہ گیا

یورپی ادب کا بہت بڑا نام، میلان کُنڈیرا 94 برس کی عمر میں پیرس میں وفات پا گئے۔

میلان کنڈیرا 1929 میں چیکوسلواکیہ کے شہر برنو میں پیدا ہوئے لیکن کمیونسٹ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے پر اُنہیں 1975 میں فرانس میں پناہ لینا پڑی۔

چیک وزیراعظم نے اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میلان کنڈیرا کی تحریروں نے تمام براعظموں کے قارئین کو متاثر کیا اور عالمی شہرت پائی۔

وہ کئی مرتبہ نوبیل انعام برائے ادب کیلئے فیورٹ قرار پائے لیکن یہ انعام ہمیشہ اُن سے دور رہا۔

میلان کنڈیرا کی جانب سے 1984 میں لکھے گئے ناول ’وجود کی ناقابل برداشت لطافت‘ (the unbearable lightness of being) نے ان کی تحریروں میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button