تازہ ترینخبریںپاکستان

دنیا بھر کے ممالک سمیت پاکستان میں عید الاضحیٰ کا تہوار پورے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کے ممالک سمیت پاکستان میں عید الاضحیٰ کا تہوار پورے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں بھی آج مسلمان عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار حضرت ابراہیم کی جانب سے خدا کی راہ میں قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں آج کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ، لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

عید کے اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سیاستدانوں اور عوامی شخصیات نے بھی اپنے ٹوئیٹس کے ذریعے عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اپنے سوشل میڈیا پر عید کے حوالے سے مختلف پیغامات لکھے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پوری پاکستانی قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی ۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button