تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیزویڈیوز

زائرین حج بندروں سے پریشان ، جبل نور پر بندر عورت کے کپڑے لیکر بھاگ گیا ، ویڈیو وائرل

زائرین حج بندروں سے پریشان ، جبل نور پر بندر عورت کے کپڑے لیکر بھاگ گیا ، ویڈیو وائرل

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جبل نور پہاڑ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بندر کو سیاہ عبایا میں ملبوس خاتون سے سفید کپڑے چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں خاتون سے سفید کپڑا چھیننے کے بعد بندر کو پہاڑ پر پھرتی سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی جبل نور پر موجود بندروں کی جانب سے زائرین کے ہاتھوں سے چیزیں چھیننے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں، دوسری جانب جبل نور پر آئے زائرین کو اپنی خوشی سے ان بندروں کو کیلے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کھلاتے بھی دیکھا جاچکا ہے ۔

واضح رہے کہ مکہ آنے والے زائرین جبل نور اور غار حرا کی زیارت کے لیے دشوار اور لمبا راستہ طے کرکے پہاڑ کی چوٹی تک پہنچتے ہیں۔

مزید برآں امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایک لاکھ57 ہزارپاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 81 ہزارعازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعے فریضہ حج کیلئے پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button