تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی: ساحل پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، 17 افراد گرفتار

کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ساحل پر جانے والے17 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے، ضلع جنوبی کی 36 خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

سمندری طوفان کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ضلع جنوبی انتظامیہ نے ضلع کی 36 انتہائی خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی یا سیل کردیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی کی خطرناک قرار دے گئی عمارتوں میں واقع دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر تمام ریسٹورنٹس کو بھی مکمل بند کروا دیا گیا ہے۔

ضلع میں زیر تعمیر عمارتوں کا کام بھی رکوا دیا گیا ہے، حفاظتی قوانین کے مطابق عمارتوں پر نصب مشینری کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

آرام باغ، صدر، لیاری، گارڈن اور سول لائن سب ڈویژن میں شیلٹر ہاؤس بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، رینجرز، پی ڈی ایم اے، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران سے رابطے میں ہیں، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹیجنسی پلان تیار ہے۔

ضلع میں تمام بل بورڈ، سائن بورڈز کو ہٹانے سمیت گھنے اور کمزور درختوں کی کٹائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ڈی سی جنوبی آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام 021-99205628، 021-99205629 پر اطلاع کریں۔

ضلع کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی لیے پلان تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button