تازہ ترینخبریںسیاسیات

سراج الحق کا آصف زرداری کو جواب

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری نےکہا الیکشن تب ہو گا جب میں چاہوں گا آصف زرداری سےکہتاہوں الیکشن تب ہونگےجب عوام کہیں گے۔

انتخابی کنونشن میں منشور پیش کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن اب بہت ضروری اور 24 کروڑ عوام کی ضرورت ہے موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے حکمران عوام کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 24 کروڑ عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر لوگوں کو بےروزگار کیا گیا حکمران جانتےہیں کہ نیب ان کااحتساب نہیں کرسکتی

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا گیا تمام وزرائےخزانہ کو جواب دینا ہو گا یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں وزیرخزانہ کہتےہیں کہ حکومت کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button