تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاق نے سندھ میں 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی منظوری دے دی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے سندھ میں 15 ارب 29 کروڑ 54 لاکھ 89 ہزار روپے کے خرچ سے سندھ میں 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی باقاعدہ انتظامی منظوری دے دی ہے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کی جانب سے چیف انجنیئر سمال ڈیمز ریجن سندھ حیدرآباد کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں بتایا ہے کہ وفاقی وزارت آبی وسائل نے محکمہ آبپاشی کی ڈی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد 15 چھوٹے ڈیمز کی انتظامی منظوری دے دی ہے اور ان منصوبوں کے لئے 15 ارب 29 کروڑ 54 لاکھ 89 ہزار روپے بھی جاری کردیئے ہیں ان میں ٹھٹھہ میں الکو جوکھیو ڈیم کیلئے 99 کروڑ 98 لاکھ 24 ہزار روپے ، بجار ڈیم ملیر کیلئے 90 کروڑ 47 لاکھ 62 ہزار روپے ، جامشورو میں بھرنی ڈیم کیلئے 97 کروڑ 92 لاکھ 52 ہزار روپے ، گڈاپ ملیر میں لکی ڈیم کیلئے 99 کروڑ 71 لاکھ 71 ہزار روپے ، جامشورو میں تین ڈیمز کیلئے 99 کروڑ 53 لاکھ 35 ہزار روپے ، جامشورو میں خدیج ڈیم کیلئے 99 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار روپے ، ٹھٹھہ میں شوہر ڈیم کیلئے 98 کروڑ 60 لاکھ 52 ہزار روپے ، ملیر میں درسانو ڈیم کیلئے 97 کروڑ 67 لاکھ 66 ہزار روپے ، جامشورو میں دوبان اور حیسر ڈھورو ڈیمز پر 97 کروڑ 51 لاکھ 30 ہزار روپے ، خیرپور میں بھنبھرو اور شانگر خان کیلئے 93 کروڑ 71 لاکھ 87 ہزار روپے ، خیرپور میں درگاہ سلطان بادشاہ اور مرید وسان ڈیم کیلئے 99 کروڑ 9 ہزار روپے ، خیرپور میں شاھ موندھان نئی ڈیم ، قبا قادر بخش اور درگاہ ابھان شاہ ڈیمز کیلئے 64 کروڑ 33 لاکھ 14 ہزار روپے ، تھرپارکر میں شاہ جی تری ، مٹھو چارن ، تاجاؤ بھا ، روہڑ چارن ، راج جو دھنی ، کرنگاڑی ڈیمز کیلئے 98 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے ، تھرپارکر میں گوجھر ، پبوہڑ بیواٹو ، کھربی ، پوگھڑ ڈیمز کیلئے 95 کروڑ 43 لاکھ 38 ہزار روپے ، تھرپارکر میں بورلی ، بھاوی جو تھر ، لونیا ، وادام ، کٹن ڈیمز کیلئے 97 کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار روپے اور تھرپارکر میں بھپراڑو ، ویھڑ ، کورال ، چریال ، حاجی عرس راہموں کیلئے 99 کروڑ 70 لاکھ 4 ہزار روپے منظور کرلئے گئے ہیں اب ان منصوبوں پر باقاعدہ کام شروع کردیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button