تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مسز افشاں خاصخیلی کے ڈسٹرکٹ اکارنٹس افسر پر جنسی حراسگی کے الزامات بے بنیاد قرار

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریزری اینڈ اکاؤنٹس محکمہ خزانہ مس شہناز اوٹھو نے سب اکاؤنٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جامشورو مسز افشاں خاصخیلی کے ڈسٹرکٹ اکارنٹس افسر گلشیر لاشاری پر عائد جنسی حراسگی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور سفارش کی ہے کہ مسز افشاں خاصخیلی اپنے افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی عادی ہیں اس لئے ان کی آئندہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جامشورو میں پوسٹنگ نہ کی جائے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں مس شہناز اوٹھو نے لکھا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر جامشورو ممتاز علی سومرو نے بھی مسز افشاں خاصخیلی کو حراساں کرنے کے واقعہ کی نفی کی ہے اس سے قبل مسز افشاں خاصخیلی نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر غلام شبیر ڈیپر اور سب اکاؤنٹنٹ عبدالخالق راہپوٹو کے خلاف عدالت میں جاکر ایف آئی آر درج کرائی تھی تحقیقات میں ان دونوں افسران کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوئے انہیں پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج بھان سعید آباد کی شکایت پر محکمہ خزانہ میں رپورٹ کرایا گیا پھر مسز افشاں خاصخیلی نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر نور محمد لونڈ کے خلاف براہ راست وزیر اعلیٰ ، سیکریٹری خزانہ اور سیکشن افسر ٹریزری کو شکایت کی ان کا مقصد اپنی مرضی سے کام کرنا ہے وہ کسی افسر سے ناجائز مطالبہ منوانے کے لئے جنسی حراسگی کا الزام عائد کرتی ہیں انہیں محتسب برائے کام کی جگہ پر تحفظ انسداد حراسگی سے شکایت کرنی چاہئیے تھی لیکن انہوں نے اس فورم کو استعمال کرنے کے بجائے براہ راست سیکریٹری محکمہ خزانہ سے شکایت کی ہے مسز افشاں خاصخیلی اور گلشیر لاشاری ایک دوسرے سے سوشل میڈیا پر چیٹنگ کرتے رہے ہیں اور ایک دوسرے کو یار کہہ کر مخاطب ہوتے رہے ہیں آئندہ دونوں کو سختی سے منع کیا جائے کہ وہ سوشل میڈیا پر فری چیٹنگ نہ کریں مسز افشاں خاصخیلی کو آئندہ ڈسٹرکٹ آفس جامشورو میں تعینات نہ کیا جائے اور گلشیر لاشاری کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جامشورو سے تبادلہ کیا جائے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button