تازہ ترینخبریںپاکستان

آڈیو لیکس سے متعلق عدالتی فیصلوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع

صدر سپریم کورٹ بار نے آڈیو لیکس سے متعلق ہائی کورٹس کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے لارجر بینچ کے سامنے رکھ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق عابد زبیری نے عدالتی فیصلوں کے ریکارڈ سے متعلق متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیک کو میڈیا پر نیوز آئٹم بنانے سے روک رکھا ہے۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ نے آڈیو لیک سے متعلق پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا سمن بھی معطل کر رکھا ہے۔

عابد زبیری نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ غیرقانونی ریکارڈنگ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے چکی ہے لہٰذا عدالتی فیصلوں کو آڈیو لیک کمیشن کیس میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ آڈیو لیکس کمیشن کے کیس میں سپریم کورٹ نے ججز پر اعتراضات والی حکومتی درخواست واپس کردی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ جو درخواست کرنی ہو وہ کھلی عدالت میں کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button