تازہ ترینخبریںدنیا

پینٹاگون کا یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے اسلحہ پیکج کا اعلان

پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے اسلحہ پیکج کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ پیکج میں ائیرڈیفنس سسٹم اور ایمونیشن شامل ہے۔اس کے علاوہ پیکج میں پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائیر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے جبکہ ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹیلری راؤنڈز، 105 ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائیرکرافٹ راکٹ بھی پیکج کا حصہ ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 ارب ڈالر کی امریکی سکیورٹی امداد دی گئی ہے ، امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

پینٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button