تازہ ترینخبریںسیاسیات

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر مونس الہیٰ کا ردعمل

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر ان کے بیٹے مونس الہیٰ کا ردعمل سامنے آگیا۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی گرفتاری پر ان کے بیٹے مونس الہیٰ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

بیٹے مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔‘

مونس الہیٰ نے مزید لکھا کہ ’ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی، اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

خیال رہے کہ آج چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button