تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

ابرار الحق کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کی بدتمیزی ، کارکنان نے گھیر لیا

ابرار الحق کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان کی بدتمیزی ، کارکنان نے گھیر لیا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور گلوکار ابرار الحق پارٹی چھوڑنے کے بعد لندن میں کنسرٹ کرنے پہنچے تو ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابرار الحق کے لندن کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدمزگی کے بعد پولیس کو بھی بلانا پڑ گیا۔
میڈیا کے مطابق یہ کنسرٹ عمران خان کے سابق دوست اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنما اور کاروباری شخصیت علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔
کنسرٹ کے بعد جب گلوکار میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرنے آئے تو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے انہیں گھیر لیا اور اس دوران شدید بدمزگی دیکھنے میں آئی۔
اسی حوالے سے ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان بحث مباحثہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button