تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

عدالت کا علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے اسلام آباد کیپٹل پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button