تازہ ترینخبریںسیاسیات

حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ کا شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ

حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ کردیا اور ان کے ساتھ رویےکی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ ایسا عمل ناقابل قبول ہے، خواتین کوسیاست میں نہ گھسیٹا جانا چاہیے جس جماعت سے تعلق ہو۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کے ساتھ ایسے رویے کی مذمت کرتا ہوں، شیریں مزاری کوفوری رہا کیا جائے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والدہ کو اسلام آباد پولیس نے پھر سے گرفتار کر لیا ہے، ہم اڈیالہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر تھے، نہیں معلوم پولیس انہیں کہاں لے کر گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button