تازہ ترینخبریںپاکستان

گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

 پنجاب کے شہر گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ میں دھرم کوٹ اسٹاپ کے قریب ایک وین اور منی ٹرک ٹکرا گئے، جس سے سات افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی، جس سے اموات واقع ہوئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button