تازہ ترینخبریںسیاسیات

عید کےبعد کچھ لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہاہوں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عید کےبعد ان لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہاہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج کے دن فضل الرحمان اوربلاول کو سورج گرہن لگ گیاہے،مولانا نےآج سیاسی خودکش گفتگو کی، ان کے الفاظ وہ ہی ہیں جو نوازشریف کی سوچ ہے، کیونکہ عمران خان کو نااہل کرنےاورجیل بھیجنے کی باتیں تو نوازشریف ہی کرتاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج ہونے والی سماعت میں میں نے چیف جسٹس کوکہا کہ مذاکرات اتنےطویل نہیں ہونےچاہئیں

یہ لوگ عمران خان کامقابلہ نہیں کرسکتے،الیکشن میں نہیں جانا چاہتے، یہ لوگ الیکشن نہ کرانےکیلئےتمام ہتھکنڈے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مذاکرات نہیں کرنے، یہ الیکشن کابائیکاٹ کریں گے، ان لوگوں کےپاس امیدوار تک نہیں، یہ الیکشن یکطرفہ ہے جبکہ زرداری نے کہا سپریم کورٹ وقت دے،ہم حل نکالیں گے۔

پی ٹی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک گھمبیرحالات میں ہے مہنگائی بڑھتی جارہی ہےاوران لوگوں کوکوئی فکرہی نہیں ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،چین کے علاوہ کسی دوست ملک نے رقم فراہم کرنےکی گارنٹی نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button