تازہ ترینخبریںپاکستان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب اور یواےای میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان ممالک میں جمعہ کو عید منائی جائے گی۔

ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، انڈونیشیا ، برونائی میں چاند نظر نہ آنے اعلان کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہو گی۔

ماہر فلکیات کی جانب سے جمعہ کو شوال کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کے بعد آسٹریلین فتوٰی کونسل نے ہفتے کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button