تازہ ترینخبریںپاکستان

جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت سے متعلق اہم خبر

وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ جامعات میں صحافیوں کے بچوں کی فیس میں 30 فی صد رعایت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نے صحافیوں کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں، سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز جامعات کے ساتھ صحافیوں کے بچوں کی فیس میں تیس فی صد رعایت کے سلسلے میں مشورے کرے گی، اس کے بعد انھیں یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

انھوں نے صحافیوں کی تربیت کے حوالے سے کہا ’’ایجوکیشن رپورٹرز کو ملکی اور عالمی سطح پر ٹریننگ کے مواقع دیں گے، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت اسکالرشپ بھی فراہم کی جائیں گی۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button