تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

 ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے سے بچیوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ بچیوں کو کال کرتے ہوئے موبائل ہیکنگ کے نام پر دھمکاتے ہوئے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے سے بلیک میل کر رہا تھا اور متاثرہ بچیوں کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔

سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا جبکہ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، جس کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button