تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے پر ردِعمل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اقدام یواین قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کےاصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے 23 مئی کو سرینگرمیں ٹوارزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشاورتی فورم وائے 20 سے متعلق 2 دیگر اجلاس بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونا پریشان کن ہے، بھارت کا اقدام یواین قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کےاصولوں کی ک خلاف ورزی ہے، پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کشمیر کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے، کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کےایجنڈےپر7دہائیوں سےزیادہ عرصےسےموجودہے، اس طرح کی سرگرمیوں سے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، بھارت ثابت کررہا ہے کہ وہ عالمی فورم کا رکن بننے کا اہل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button