تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے الیکشن کمیشن پہنچ کر چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے قائدین نے چیف الیکشن کمشنر سے پنجاب کی نگراں حکومت کے رویے پر بات کی۔ انہوں نے انتخابی مہم اور گزشتہ روز لاہور میں پیدا ہونے والی صورتحال کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد کی جانب سے میڈیا گفتگو کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button