تازہ ترینخبریںپاکستان

پیٹرول 500، بجلی فی یونٹ 100 اور گیس 10 گنا مہنگی کردو ، مخدوم احمد محمود

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے مہنگائی پر اپنی  منطق پیش کردی۔

ایک تقریب سے خطاب میں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ہم دبئی سے سستا تیل بیچ رہے ہیں، میرے بس میں ہو تو پیٹرول 500 روپے لٹر کردوں۔ اس فیصلے کے بعد بھی سڑکوں پر گاڑیوں کا رش کم نہ ہو تو مزید 100 روپے کا اضافہ کردوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو چھوڑ کر باقی سب کے لیے فی یونٹ 100 روپے کردوں۔

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ بجلی کا یونٹ 100 روپے کا ہو تو کوئی بھی ہیوی لائٹس نہیں جلائے گا۔

روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پارٹی کے رہنما نے گیس بحران پر بھی حل پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بچانے اور گیس بحران سے نکلنے کےلیے گیس کی قیمت 10 گنا بڑھادی جائے۔

سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لیڈر عوام کی بات کو سن کر سیاست کرتے رہے تو ملک نہیں بچے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button