تازہ ترینخبریںپاکستان

وانا: سکاؤٹس کمپلیکس میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

 

وانا (خصوصی رپورٹ آدم خان وزیر سے) جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں سکاؤٹس سپورٹس کمپلیکس پر آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس محمد اویس شمیم نے کیا،

سکاؤٹس سپورٹس کمپلیکس پر افتتاح کے ساتھ ساتھ "امن کا پیغام” کے نام سے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا،

افتتاح کے موقع پر ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس کے افسران ،جوانوں کے علاوہ قبائلی عمائدین اور کھیل کود کے میدانوں سے وابستہ نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کے کمانڈنٹ محمد اویس شمیم نے سکاؤٹس سپورٹس کمپلیکس پر آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا،

کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان کے ہمراہ، ملٹری افیسرز، جوان، قبائلی عمائدین اور سپورٹس کی سرگرمیوں سے وابستہ نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں،یہ کھیلوں کے مقابلے وزیرستان میں امن کا پیغام ہے۔

سکاؤٹس سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 39 ٹیمیں حصہ لے گی، جس میں 25 لوکل اور 14 نان لوکل فٹبال ٹیمیں شامل ہوگی۔نان لوکل ٹیموں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی نامور فٹبال ٹیمیں شامل ہیں،

آج کا افتتاحی میچ پاک افغان ژوب فٹبال کلب اور نیو آتش فٹبال کلب ڈی آئی خان کے مابین کھیلا جائیگا۔
کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد اویس شمیم کا کہنا ہے، کہ فٹبال سے وابستہ نوجوانوں کی فزیکلی فٹنس کیلئے کھیل کود کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے،کھیلوں کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس نے اپنے کمپلیکس پر ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا،

اب ساؤتھ وزیرستان وانا سپورٹس کمپلیکس کے بعد نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کمپلیکس سے نہ صرف ساؤتھ وزیرستان وانا کے جوان استفادہ حاصل کرینگے، بلکہ کھیل کود سے شوق رکھنے والے ملک بھر کے کھلاڑی بھی اس سے مستفید ہونگے،اس سے قبل 80 اور 90 کے عشرے میں وانا وزیرستان میں پاکستان کی مختلف کھیلوں سےتعلق رکھنے والی ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں کھیلتی تھی،تاہم 1996 سے لیکر 1999 تک وزیرستان وانا میں پاکستان بھر سے کھلاڑی آکر سکاؤٹس کے ان میدانوں کو اپنے کھیل کود کی سرگرمیوں سے آباد کرتے تھے،

اور پاکستان کی نامور ٹیموں کے کھلاڑی اپنے کرتب دکھا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button