تازہ ترینخبریںپاکستان

سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بجلی واجبات میں اربوں کے نادہندہ

سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بجلی واجبات میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، آئیسکو کی جانب سے ادائیگی کے لیے اداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق نادہنگان کی بجلی پیشگی اطلاع یا بغیر کسی نوٹس کے منقطع کر دی جائے گی، ادارے اپنے ذمے واجب الاد بجلی واجبات کی ادائیگی فوراً کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر پر 105335ملین روپے واجب الادا ہیں، ڈیفنس ایم ای ایس پر 3211 ملین، سی ڈی اے 2880 ملین اور پاک سیکرٹریٹ (سی ڈی اے) 689 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیبنٹ سیکرٹریٹ (سی ڈی اے) 79 ملین، کینٹ بورڈ چکلالہ 896 ملین روپے کا نادہندہ ہیں، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن 263 ملین، پی ڈبلیو ڈی 200 ملین، فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتال 198ملین، کینٹ بورڈ راولپنڈی کے 168ملین روپے کے بل جمع نہیں ہوئے جبکہ وزارت ریلوے 147 ملین، فیڈرل پولیس 146ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن 125 ملین روپے کے نادہندہ ہیں، پارلیمنٹ لاجز نے 112 ملین، پی ایم سیکرٹریٹ (پی ڈبلیوڈی) نے 84 ملین روپے ادا نہیں کیے، وزارت داخلہ نے 83 ملین، چیف کمشنر اسلام آباد 70 ملین، وزارت صحت 58 ملین، منسٹری آف کلچر اینڈ اسپورٹس 54 ملین، ٹی ایم اے مری 52 ملین اور واسا 449 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو کے ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے 23 ملین، پنجاب میٹرو بس 18ملین، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم 18ملین، منسٹری آف لوکل گورنمنٹ 17 ملین، منسٹری آف انوائرمنٹ اینڈ یو آر بی 16 ملین، منسٹری آف حج اینڈ اوقاف 16 ملین روپے کے بجلی کے واجبات ادا نہیں کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button