تازہ ترینخبریںدنیا

کم جونگ اُن کی بہن کا امریکا کو انتباہ

امریکا کی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے امریکا کے لیے انتباہ جاری کر دیا۔

شمالی کوریا کا تازہ میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے 2 روز قبل ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا کےخلاف جنوبی کوریا نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

جنوبی کوریا و امریکا کی مذمت

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سنگین اشتعال انگیزی کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔

امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل لانچ سے کوئی فوری خطرہ نہیں۔

سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات ہو گا

جاپانی وزیرِ اعظم نے شمالی کوریا کے تجربات پر سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے کہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج رات ہو گا۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شمالی کوریا اشتعال انگیز اقدامات سے فوری طور پر باز آ جائے اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button