تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کو اصلاحات پر عملدرآمد کی گارنٹی دیدی

 پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پر عملدرآمد کی گارنٹی دے دی۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا ہے، پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرسے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پر عملدرآمد کی گارنٹی دے دی ہے، دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے جبکہ جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالرملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہو جائے گا، ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے3 سے 4 ہفتے بعد 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا جب کہ پاکستان کا مفاد ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button