تازہ ترینخبریںپاکستان

پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار

پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مطالبات ماننے کو تیار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد آج شام 5 بجے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، صوبائی وزیر ناصر شاہ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام رابطہ کمیٹی تک پہنچائیں گے۔ کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے اور نئی یوسیز کے اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے آج شام 4 بجے بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں مصطفیٰ کمال بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ماضی میں پاس کیے گئے بلز پر بریفنگ دیں گے۔ رابطہ کمیٹی بلدیاتی حکومت سے متعلق مختلف زاویوں کا جائزہ لے گی۔

ذرائع نے کہا کہ رابطہ کمیٹی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اختیارات سے متعلق مؤثر احتجاجی حکمت عملی مرتب کرے گی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے ہونے والے معاہدے کا بھی جائزہ لیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button