تازہ ترینتحریکخبریں

پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس میں عمران خان سے جواب طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ درخواست گزار آفاق احمد تو پیش ہی نہیں ہو رہے اس لیے عدم پیروی پر عمران خان کے خلاف درخواست خارج کی جائے۔

الیکشن کمیشن کے پی کے ممبر اکرام اللّٰہ نے انہیں جواب دیا کہ آپ اپنے دلائل دیں پھر اس معاملے کو دیکھیں گے۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے پی کے ممبر اکرام اللّٰہ نے کہا کہ حکمِ امتناع تو نااہلی کے ڈکلیئریشن دینے کی حد تک لگ رہا ہے۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے معاملہ فل بینچ کو بھجوا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے پی کے ممبر اکرام اللّٰہ نے ہدایت کی کہ لاہور ہائی کورٹ میں جو درخواست دائر کی تھی اس کی کاپی فراہم کریں۔

عمران خان کے وکیل نے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا نوٹس موجود ہے۔

الیکشن کمیشن کے پی کے ممبر نے کہا کہ درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں، اسٹے آرڈر کے بعد ہمارا کام صرف آنا، بیٹھنا اور جانا رہ گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کیس چلانے سے نہیں روکا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے سوموٹو لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button