تازہ ترینخبریںسیاسیات

کسی وکیل نے الیکشن کے 90 دن میں مخالفت کی بات نہیں کی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج عدالت میں تمام دلائل مکمل ہو گئے ہیں، کسی وکیل نے الیکشن کے 90 دن میں مخالفت کی بات نہیں کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام کارروائی میں یہ بات واضح ہو گئی الیکشن 90 دن میں لازم ہو گا، کسی کی اس بات پر دو رائے نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے کشمکش کے شکار افراد ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، وزیر بنانے کے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں، یہ بدنیتی ہے۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے 6 ماہ میں مالی سال میں وفاق میں 6382 ارب روپے خرچہ ہوا، ہماری حکومت کے مقابلے میں اس حکومت نے 1 ہزار 54 ارب روپے زیادہ خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں وکیلوں نے اتفاق کیا کہ 90 دن میں الیکشن ہونا چاہیے، الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے اس پر بحث ہوئی، الیکشن کمیشن الیکشن کے پیسے نہیں دیتا تو دنیا میں منفی تاثر ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button