تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کارکن تیار رہیں عمران خان جیل بھرو تحریک کا جلد اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتاریوں کا شوق پورا کر لے ورکر خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔ حکومت اب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مزید شرائط پوری کر کے مہنگائی کا نیا طوفان لانے والی ہے