پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان اور افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کردیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، تین ٹی ٹوئنٹی میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہونا تھی تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکار کردیا۔