تازہ ترینتحریکخبریں

مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ، اس روش کو مسترد کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان پر حیرت ہے ، ہمارا مؤقف ہے کہ مودی کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرے۔ بھارت سے صرف اسی صورت میں مذاکرات ممکن ہیں۔ شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وزیرِ اعظم نے عرب میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو فضول کی کشمکش اور مخاصمت سے نکلنا ہو گا، اگر بھارت اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنا ہو گی، کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنا ناگزیر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے 2019ء کے متنازع آرٹیکل سے کشمیر کی اُصولی حیثیت کو پامال کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button