تازہ ترینتحریکخبریں

2 ہفتوں میں حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ اگلے 2 ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل قومی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا۔ ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔ اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے، معاشی استحکام اتنا بھی مشکل نہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج رات 12 بجے سے قبل اسمبلی توڑنے کی سمری دستخط کر کے بھیج دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button