تازہ ترینخبریںدنیا

ملالہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں۔

حال ہی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے بعد اب امریکی فلم ’سٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی شریک پروڈیوسر بن گئی ہیں۔

فلم ’سٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کا بطور شریک پروڈیوسر فلم کی ٹیم کا حصّہ بننے پر خیر مقدم کیا گیا ۔

اس دستاویزی فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی میرین آفیسر کی زندگی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو کہ مسلمانوں کی عبادت گاہ یعنی مسجد کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ بناتا ہے تاہم اس منصوبہ بندی کے دوران کئی مرتبہ مسجد جانے اور مسلمانوں سے متاثر ہونے کے بعد اس کا ارادہ بدل جاتا ہے اور وہ مسجد کو بم سے اُڑانے کے بجائے اسلام قبول کر کے مسلمان ہو جاتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اس فلم کے بارے میں کہا کہ جب میں نے یہ فلم دیکھی تو میرا نظریہ ہی بدل گیا یہ فلم ایک مضبوط سچی کہانی پر مبنی ہے ۔

یاد رہے کہ امریکی میرین آفیسر رچرڈ میک کینی اب ایک مسجد کے صدر ہیں اور عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button