تازہ ترینخبریںپاکستان

سندھ حکومت نے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ، الیکشن کمیشن کو خط ارسال

سندھ کابینہ نے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی منظوری دینے کے بعد محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے  لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  سندھ کابینہ کی جانب سے سیکشن 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔ کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں ، سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

متعلقہ اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کرائے جائیں گے ، ضلع دادو اس وقت بھی بارش اور سیلابی پانی سے متاثر ہے ، دادو کی تحصیل میہڑ اور تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button