تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کی خاتون رکن کا پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان

 تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے مومنہ وحید نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

 پی ٹی آئی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج تحریک انصاف میں پرانا کارکن دلبرداشتہ ہے، پرویز الہٰی صرف گجرات اور منڈی بہاء الدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گی۔

مومنہ وحید جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر ایم پی اے ہیں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مزید اراکین ہیں ، جو پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ عمران خان کے ارد گرد صرف مفاد پرست لوگ اکھٹے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button