تازہ ترینخبریںخواتیندنیا

ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

بھارت میں ثانیہ مرزا نامی خاتون نے پہلی مسلمان فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ، مسلمان خاتون فائٹر پائلٹ کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے ہے۔

انہوں نے یہ اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔

ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہے۔

ہندی مسلم اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہندی مسلم طالبعلموں میں جذبہ ہو تو وہ بھی بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

ثانیہ مرزا 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔

ثانیہ کے والد شاہد علی کا کہنا ہے کہ ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی اور اس کی طرح بننا چاہتی تھی، ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button