تازہ ترینخبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کا گرینڈ آپریشن؛ کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچربرآمد ہوا ہے، اور یہ دہشت گرد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، بہاولپور، ڈی جی خان اور گوجرانوالہ سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button