تازہ ترینخبریںپاکستان

لیجنڈ اداکار افضال احمد عرف افضال چٹہ انتقال کر گئے

معروف اداکار افضال احمد لاہور کے جنرل ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

انتظامیہ جنرل ہسپتال کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا ، سینئر اداکار مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے ۔

ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا۔ دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔

واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلہ وہیل چیر تک محدود تھے ۔

مرحوم افضال احمد نے بڑی تعداد میں اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں ٹی وی سیریلز میں اور تھیٹر پر بھی لازوال اداکاری کی ۔

آفضال احمد کے مداح انہیں افضال چٹہ کے نام سے یاد کرتے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button