تازہ ترینتحریکخبریں

حکمت عملی کیا ہوگی ؟ عمران خان نے زمان پارک میں اہم اجلاس بلا لیا

 حکمت عملی کیا ہوگی ؟ عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈرشپ کو آج رات طلب کرلیا۔

تحریک انصاف حقیقی آزادی لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈر شپ کو زمان پارک بلایا ہے۔ پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری شریک ہوں گے۔اجلاس میں شیری مزاری، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، محمود خان اور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے۔

عمران خان نے اہم اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، اسلم اقبال، عون عباس، عامر کیانی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر ارسلان خالد اور شفقت محمود کو بھی بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تنظیمی قیادت کو بھی زمان پارک کے اجلاس میں بلایا ہے۔پی ٹی آئی کے اس اہم اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل زیر بحث آئیں گے، مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ بھی زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button