تازہ ترینخبریںدنیا

طالبان نے تفریحی مقامات کے بعد خواتین کے جِم اور عوامی حمام میں جانے پر بھی پابندی لگادی

افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے اب جِم اور عوامی حمام میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

افغانستان میں خواتین پر چند دن قبل پارکوں اور تفریحی میلوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان محمد عاکف صادق مہاجر کا کہنا ہے کہ ’جِمز کو خواتین کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیوں کہ ان کے ٹرینر مرد تھے جبکہ ان میں سے کچھ مشترکہ جِم تھے’۔

انہوں نے کہا کہ حمام روایتی عوامی غسل خانے ہیں جو ہمیشہ صنفی بنیادوں پر الگ ہوتے ہیں اور ان میں جانے پر بھی خواتین پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہر گھر میں غسل خانے موجود ہیں ، اس فیصلے سے خواتین کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button