Uncategorizedتازہ ترینخبریںسپورٹس

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا شاندار ریکارڈ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ نہایت شاندار ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 6 بار مدمقابل آئی ہیں۔ورلڈ کپ میں 6 میچز میں سے 4 میں پاکستان اور 2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی ہے۔

2007ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی ۔

92 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل کھیلا اور فتح حاصل کی۔

اس کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدِ مقابل ہوں گی۔

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button