تازہ ترینتحریکخبریں

بند کمرے میں چار طاقتور لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا : عمران خان

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں ہماری حکومت کے ماتحت ہونےکے باوجود میں اپنا کیس رجسٹر نہیں کرا سکا۔

عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیس رجسٹر کرنے سے پنجاب پولیس نے انکارکردیا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کر رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں چار لوگوں نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا اور جن طاقتور لوگوں نے قتل کا منصوبہ بنایا انہیں بلٹ پروف شیشوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہوں، آگے بڑھنےکا صرف ایک راستہ ہے کہ لوگوں کو ان کی مرضی کی حکومت منتخب کرنے دی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button