تازہ ترینخبریںپاکستان

اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کا اجلاس، چھوٹے اور درمیانے اخبارات کو اشتہارات کے اجراء میں نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار

اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین جاوید مہر شمسی کی صدارت میں 3نومبر اے پی این ایس ہاﺅس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اراکین نے سندھ کے چھوٹے اور درمیانے اخبارات کو اشتہارات کے اجراءمیں مسلسل نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اخبارات صوبائی حکومت کے اشتہارات کے حجم میں جائز حصہ سے دانستہ محروم کرنے کے نتیجے میں شدید مالی بحران کا شکار ہیں جس کے باعث اخبارات اپنی اشاعتیں جاری رکھنے سے قاصر ہیں ۔

اس سلسلے میںاراکین نے وزیر اطلاعات سندھ جناب شرجیل انعام میمن سے مداخلت کی درخواست کی ہے کہ وہ اخبارات کو سرکاری بجٹ میں ان کا جائز حصہ پر مبنی حجم کے اجراءکو یقینی بنائیں تاکہ اخبارات درپیش مالی بحران سے نکل سکیں۔

اجلاس نے اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ متعدد یقین دہانیوں کے باوجود سندھ حکومت نے اخبارات کے واجبات کی بروقت ادائیگی نہیں کی ہے جس سے اخبارات کی مالیات مزید متاثر ہوئی ہے ۔

اجلاس نے پرزور مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اشتہارات کے بجٹ کا طے شدہ حصہ پرنٹ میڈیا کو جاری کرنے اور واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنائے ۔

اجلاس میں جاوید مہر شمسی چیئرمین سندھ کمیٹی، یونس مہر نائب چیئرمین(روزنامہ ہلچل)،ناز آفرین سہگل لاکھانی سیکرٹری جنرل اے پی این ایس،قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، حسن اکبر (روزنامہ ڈان)، رفیق احمد پیر زادہ (روزنامہ پاک سندھ)، ناصر داد بلوچ (روزنامہ سندھ سجاگ)،علی بن یونس (روزنامہ بیوپار)،زاہدہ عباسی (روزنامہ نوسج)، منگل داس اروانی(روزنامہ ہلال پاکستان)، امتیاز اختر قاضی (روزنامہ تعمیر سندھ)، ممتاز علی پھلپوٹو(روزنامہ عوامی پرچار)،نصراللہ جمالی (روزنامہ سندھ )، مختار احمد عاقل(روزنامہ فرض) ،احسن علی ناریجو (روزنامہ گراف)اورمحمد عرفان (روزنامہ امت) نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button