تازہ ترینخبریںپاکستان

جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں چار ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن میں غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی ہے جبکہ سپریم کورٹ کیلئے جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس شاہد وحید کے ناموں کی بھی سفارش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شفیع صدیقی کا نام مؤخر کر دیا گیا کیونکہ ان کے نام پر اتفاق رائے نا ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش 4-5 کے تناسب سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ  اور نمائندہ پاکستان باراخترحسین نے  جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہررضوی کےناموں کی مخالفت کی۔

ججز تقرری کی حتمی منظوری ججز پارلیمانی کمیٹی دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button