تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے ، امریکی وزارت خارجہ

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بریفنگ کے دوران پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم کی نااہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر جواب میں کہا کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کر سکتے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ نے ارشد شریف کیس کی صاف تفتیش و تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرِ عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا صحافیوں کو بلا خوف کام کرنے کے حق میں ہے، صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، آزادی اظہار و آزادی صحافت کے حامی ہیں، آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں ، حقِ آزادیٔ رائے دبانے والی حکومتوں کے خلاف ایکشن بھی لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button