تازہ ترینجرم کہانیخبریں

فالوورز اورلائکس کی ہوس نے نوجوان کو قاتل بنادیا

لاہور میں فالوورز اورلائکس کی ہوس نے ایک نوجوان کو مقتول اور دوسرے کو قاتل بنادیا۔

پولیس کے مطابق 2 اکتوبر کو 22 سالہ نوجوان کا قتل سوشل میڈیا پر شہرت کی ہوس میں کیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول اور ملزم ون ویلنگ میں ایک دوسرے کے حریف بنے۔ ون وہیلنگ کا شوق ٹک ٹاک پر فالوورز اورلائکس کی ہوس نے ایک نوجوان کو مقتول دوسرے کو قاتل بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ون ویلر گینگ کے مرکزی کردار جہانزیب عرف شاپر نے 2 اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ مقتول شاہنواز پر شفیق آباد کی حدود میں فائرنگ کی ۔ وجہ محض سوشل میڈیا پر شہرت اور ون ویلنگ میں مہارت سامنے آئی۔

واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ساتویں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عملی زندگی سے زیادہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے نوجوان طبقے میں مقابلہ بازی مسلح کارروائیوں کو فروغ دے رہی ہے، روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button